7 اپریل، 2018، 2:44 PM

زِپلائن دنیا میں اشیا کی ترسیل کا سب سے تیز رفتار ڈرون

زِپلائن دنیا میں اشیا کی ترسیل کا سب سے تیز رفتار ڈرون

غیر ملکی ذرائع کے مطابق زِپلائن ڈرون اس وقت دنیا کا سب سے تیز رفتار ترسیلی ڈرون ہے جو افریقہ میں جان بچانے والی دوائیں اور دیگر سامان پہنچانے کا کام کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زِپلائن ڈرون اس وقت دنیا کا سب سے تیز رفتار ترسیلی ڈرون ہے جو افریقہ میں جان بچانے والی دوائیں اور دیگر سامان پہنچانے کا کام کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند برس قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے روانڈا کے دور دراز علاقوں میں خون اور ادویہ کی ترسیل کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کیا تھا لیکن اب اسے مزید بہتر بناکر دنیا کے سب سے تیز رفتار کمرشل ڈلیوری ڈرون میں تبدیل کردیا گیا ہے جو 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ زپلائن نے روانڈا میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور کئی اہم تجربات انجام دیئے ہیں۔ روانڈا میں زپلائن نے دسمبر2016ء سے اب تک  مجموعی طور پر 4000 پروازیں کرکے 3 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ اس کے بعد اب تنزانیہ میں بھی اس ڈرون نے پروازیں شروع کردی ہیں۔

News ID 1879891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha